تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

جناح گراؤنڈ پی ٹی آئی کے جلسے کیلئے چھوٹا پڑ جائے گا، عمران خان

کراچی: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نےکہا ایم کیو ایم بندوق برداروں سے پیچھا چھڑائے۔

عمران خان کراچی الیکشن مہم میں کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے کے بعد اسلام آباد رونگی کیلئے ایئرپورٹ پہنچے تو پریس کانفرنس میں کہا کہ جناح گراؤنڈ پی ٹی آئی کے جلسے کیلئے چھوٹا پڑ جائے گا۔

 کپتان نےکہا ایم کیو ایم بندوق برداروں سے پیچھا چھڑائے،الطاف حسین کیلئے پیغام ہے بندوق کی سیاست نےکراچی کوتباہ کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کارکنوں کی حوصلہ افزائی کیلئےکراچی آیا، انہوں نے الیکشن میں فوج اور رینجرز کی تعیناتی کامطالبہ بھی کیا۔

اس سے پہلے کپتان جناح گراونڈ کے دورہ کیا کشیدگی ہوئی تو کریم آباد پہنچ کر ایم کیو ایم کو آڑے ہاتھوں لیا۔

عمران خان نے اپنی جماعت کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے تحریک ِ انصاف کے کارکن کسی سے لڑیں گے نہیں، انہوں نے پارٹی کے کارکنان کو ریلی کے انعقاد پر مبارک باد بھی دی۔

Comments

- Advertisement -