تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

جھوٹی محبت کو پہچاننے کے بہترین طریقے

جھوٹی محبت کو پہچاننا مشکل ہوتا ہے لیکن کچھ باتوں پر غور کیا جائے تو پہچاننا آسان ہو جاتا ہے۔
اگر آپ کا ہمسفر چھوٹی چھوٹی باتوں پر لڑائی شروع کردیتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ان کے دل میں احساسِ جرم ہے جسے وہ آپ پر نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔
اگر وہ اس سے زیادہ توجہ اپنے فون پر دیتے ہیں تو ممکنہ طور پر کچھ گڑ بڑ ہے۔
اگر وہ کسی خاص شخص کے بارے میں مسلسل برے بھلے الفاظ ادا کرتے رہتے ہیں تو ممکنہ طور پر یہ دھوکہ دینے کا ایک انداز ہوسکتا ہے کیونکہ قدرتی طور پر آپ اس شخص پر ان کی ناپسندیدگی کے باعث شک نہ کریں گے۔
جو لوگ جھوٹ بول رہے ہوں یا ان کے دل میں احساس جرم ہو تو وہ اکثر آنکھیں ملانے سے کتراتے ہیں۔
تعلقات کے آغاز میں آپ بیشتر چیزیں اکٹھے کیا کرتے تھے لیکن اب آپ کا ہمسفر آپ کے ساتھ وقت گزارنے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔
اگر آپ کے پاس کچھ چھپانے کو نہیں تو اپنے ساتھی کو اپنا فون دکھانے میں کوئی حرج نہیں، تاہم اگر آپ فون مانگیں اور وہ اسے آپ کو دینے کی بجائے کھڑکی سے باہر پھینکنے کو ترجیح دیں تو یقیناً کچھ گڑ بڑ ہے۔
اگر آپ کا ساتھی اچانک بغیر کسی وجہ کے نہایت اچھے انداز میں پیش آنے لگے تو یہ بات بھی خطرے کی علامت ہے، اکثر احساس جرم چھپانے کے لئے بھی یہ طریقہ اختیار کیا جاتا ہے۔
آپ کے ہمسفر اکثر گھر سے باہر رہیں اور آپ کو ان کا اتا پتہ کبھی معلوم نہ ہو۔
اگر پہلے وہ معمول کے کپڑے پہننا زیادہ پسند کرتے تھے لیکن پھر اچانک بروقت تیار رہ کر پھرنے لگے۔
اگر پہلے ان کا فکسڈ معمول تھا لیکن اب ہر روز روٹین بدلتی رہتی۔

Comments

- Advertisement -