جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

جے ایف 17طیارہ قومی فضائی جنگ اسکول کے نصاب میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان میں تیار کئے جانے والے جے ایف17 لڑاکا بمبار طیارے کو قومی فضائی جنگ اسکول کے نصاب میں شامل کر لیا گیا ہے۔
جے ایف 17 تھنڈر کے جوہر دکھانے کے دن آگئے، قومی امنگوں کے تحت چین کے تعاون سے تیار کردہ اس جدید ملٹی رول طیارے کو فضائی جنگ کے نصاب میں شامل کر لیا گیا ہے۔

گزشتہ روز پی اے ایف بیس مصحف میں پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایئر مارشل سہیل امان، ڈپٹی چیف آف دی ایئرا سٹاف مہمان خصوصی تھے، جے ایف 17 طیارے کامبیٹ کمانڈرز اسکول پہنچے تو انکا پُر جوش استقبال کیا گیا، جیسے ہی پائلٹس کاک پٹ سے باہر آئے ننھے بچوں نے انھیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔

کامبیٹ کمانڈرز اسکول کے نصاب میں جے ایف سیونٹین تھنڈر کی شمولیت سے پاک فضائیہ کے شاہینوں کی بہترین تربیت کی جا سکے گی۔

- Advertisement -

جدید آلا ت سے لیس اور تباہ کن صلاحیت کے حامل جے ایف17 تھنڈر کے دو اسکواڈرن پاک فضائیہ کی حربی قوت کا حصہ بن چکے ہیں، اس سلسلہ کا پہلا طیارہ سنہ دو ہزار سات مین پاک فضائیہ کے حوالے کیا گیا تھا ۔

واضح رہے کہ پاک فضائیہ کے شاہنوں نے سانحہ پشاور کے ایک ماہ ہونے پر ننھے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا، پاک فضائیہ کے اسکواڈرن جے ایف17 نے شہداء اور غازیوں کو سلامی پیش کی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کی اسکواڈرن نمبر چھبیس جے ایف 17 نے سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کو خراج تحسین پیش کیا، پاک فضائیہ کے تین جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے اسکول کے اوپر فلائی پاسٹ، ترجمان کے مطابق جنگی طیاروں نے نچلی پرواز کرتے ہوئے شہید طلباء کو سلامی پیش کی۔

اس موقع پر اسکول کے احاطے میں موجود بچوں نے ہاتھ ہلا کر طیاروں شاہینوں کے جذبے کو سراہا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں