پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

حکومت نے مزید ایک لاکھ ٹن آلو بغیر ڈیوٹی کے درآمد کرنے کی اجازت دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آلو کی قیمت کو نیچےلانے کے لیے حکومت نے مزید ایک لاکھ ٹن آلو بغیر ڈیوٹی کے درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کمیٹی نے اپریل میں بھی دو لاکھ ٹن آلو درآمد کرنےکی اجازت دی تھی تاہم آلو کی اسمگلنگ کےباعث اس کی قیمت نیچے لانے میں حکومت کامیاب نہیں ہوسکی، اب پھر درآمد کنندگان کو ڈیوٹی فری آلو پندرہ نومبر تک درآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

اجلاس میں وزیر خزانہ نےدعوی کیا کہ رمضان میں دو ارب روپےکےریلف پیکج کےباعث اشیائےخورونوش کی قیمتوں میں استحکام ہے، اجلاس میں توارقی اسٹیل مل کو رعایتی قیمت پرگیس فراہم کرنےکا جائزہ لینےکے لیے ذیلی کمیٹی قائم کردی گئی، اجلاس میں بائیو ماس گیس سے چلنے والے پاور پلانٹس کی سمری پر نیپرا سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں