تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

دنیا کا خطرناک ترین جزیرہ

برازیلیا: برازیل فٹ بال ورلڈ کپ کی وجہ سے دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنا تھا لیکن اس ملک میں ایک ایسا جزیرہ بھی پایا جاتا ہے، جہاں دنیا کے زہریلے ترین سنہرے سانپوں کی حکومت ہے اور یہاں کسی انسان کو جانے کی اجازت نہیں ہے۔

الہاڈ کوی میڈا نامی جزیرہ ساؤپالو شہر کے ساحل سے بتیس کلو میٹرکے فاصلے پر واقع ہے اور یہاں لانس ہیڈ وائپر نامی ہزاروں سنہرے سانپ پائے جاتے ہیں۔ ان سانپوں کا زہر اتنا خطرناک ہے کہ یہ جسے ڈس لیں اس کا گوشت پگھل کر ہڈیوں سے علیحدہ ہونا شروع ہوجاتا ہے اور لمحوں میں موقت واقع ہوجاتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ برازیل کی حکومت نے ’’سنہرے سانپوں کے جزیرے‘‘ کی طرف انسانوں کا جانا ممنوع قرار دیا ہوا ہے اور یہ سارا جزیرہ صرف اور صرف ان سانپوں کی ملکیت ہے، یہ سانپ دنیا میں صرف اسی جزیرے پر پائے جاتے ہیں اور اپنے چمکدار سنہرے رنگ کی وجہ سے بے پناہ دلکش نظر آتے ہیں جن کے حسن سے مسحور ہوکر ماضی میں کچھ شکاریوں نے جزیرے پر جاکر سنہرا سانپ پکڑنے کی کوشش کی لیکن دردناک انجام سے دوچار ہوئے۔

واضح رہے کہ یہاں پائے جانے والے سانپ اس قدر نایاب ہیں کہ بلیک مارکیٹ میں ایک سانپ کی قیمت تیس ہزار ڈالر یعنی کہ تیس لاکھ روپے تک مل جاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -