تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

دنیا کے چند بڑے طوفان، تباہی وبربادی کی داستان

کراچی: دنیا کے مختلف ملکوں میں سمندر میں اٹھنے والے طوفانوں نے نہ صرف بڑے پیمانے پر املاک کو نقصان پہنچایا بلکہ ہزاروں افراد کو موت کے منہ میں دھکیل دیا۔

طوفان اکثر ساحلوں کی حدود سے باہر نکل کرانسانوں کے لئے تباہی وبربادی کا باعث بننتے رہے ہیں، دوہزار پانچ میں امریکا میں بڑے پیمانے پر تباہی مچانے والے طوفان کترینہ کا شمارامریکی تاریخ کے پانچ بڑے طوفانوں میں کیا جاتا ہے۔

کترینہ سے دوہزار افراد لقمہ اجل بننے اور ایک سوآٹھ ارب ڈالرز کا مالی نقصان ہوا۔ دوہزار بارہ میں سات ملکوں میں تباہی مچانے والا طوفان کا نام سینڈی تھا، سینڈی طوفان سے مجموعی طورپرتین سو ہلاکتیں ہوئیں اوراڑسٹھ ارب ڈالرز کی املاک تباہ ہوئیں۔

تاریخ کے تباہ کن طوفانوں میں سے ایک ہیان نے فلپائن کے بڑے علاقے کو برباد کیا، دوہزار تیرہ میں آنے والے ہیان کے باعث چھ ہزار سے زائد افراد زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے اور ایک کروڑ سے زیادہ بے گھرہوئے۔

بھارتی ساحلوں پر اکتوبر میں طوفان ہدہد نے تباہی مچادی، دو سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے اور تین لاکھ افراد کو گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا۔

Comments

- Advertisement -