کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے چاول کے برآمدکنندگان کے مسائل کوفوری طورپرحل کرنے کے لئے صوبائی وزیر زراعت کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رفیق سلیمان نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی، اس موقع پر سید قائم علی شاہ نے رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رفیق سلیمان سے کہا کہ کمیٹی کے قیام سے چاول کی کاشت کوفروغ دینے۔
کاشتکاروں کو جدید سہولیات فراہم کرنے اور چاول کی برآمدات میں اضافے کوممکن بنایا جاسکے گا ۔سید قائم علی شاہ نے کہاکہ چاول کے برآمدکنندگان کے مسائل کو وفاقی سطح پر حل کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔
رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رفیق سلیمان کا کہنا تھا کہ ملائشیا کو دو لاکھ ٹن پاکستانی چاول برآمد کرنے کے لئے حکومت کو کام کرناہوگا۔