تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

رمضان المبارک میں گرمی کا توڑ کرنے والے 5 اہم پھل

رمضان کا مہینہ اپنی تمام تر برکتوں کے ساتھ شروع ہوچکاہے اور اس سال گرمی کی شدت نے گزشتہ 31 سال کا ریکارڈ توڑدیا ہے۔ اس لئے بہت سے لوگ یہ سوچنے پرمجبورہوگئے ہیں کہ اس رمضان میں ایسا کیا کیا جائے کے گرمی کی شدّت کم ہوجائے۔ کون سی ایسی غذالی جائے یا کون سے ایسے مشروبات لئے جائیں جن سے گرمی کی شدّت میں کمی ہو۔ انہی سوالات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہم نے آج آپ کے لئے چند پھل تجویز کئے ہیں جو نا صرف بہت لذیذ ہیں اوران کا استعمال آپ کے لئے باعثِ ٹھنڈک ہے بلکہ ان پھلوں کا استعمال جسم میں پانی کی کمی کو بھی دُورکرتا ہے۔

تربوز


تربوز میں 92 فیصد تک پانی ہوتا ہے۔ یہ پھل زیادہ ترپانی اور چینی پر مشتمل ہے جس میں میگنیشیم، کیلشیم، سوڈیم اور پوٹاشیم جیسے معدنیات بھی وافرمقدارمیں پائے جاتے ہیں جن کے سبب آپ کو بھرپورتوانائی اورہائڈریٹنگ کا احساس حاصل ہوتا ہے۔ اِس سال رمضان چونکہ جون جولائی کے مہینے میں ہے اس لئے تربوز آپ کو وافرمقدار میں بازار میں ملے گا۔

انجیر


انجیرکا ذکر قرآن پاک میں بھی موجود ہے جس سے ثابت ہوتا ہے یہ پھل اللہ کے نزدیک بھی پسندیدہ ہے۔ انجیر آپ کی صحت کے لئے بھی مفید سمجھی جاتی ہے۔ انجیر کا روزانہ معتدل استعمال آپکا بلڈ پریشرکنٹرول میں رکھتا ہے۔ اِس کے علاوہ انجیر سے ہاضمے کا نظام بھی بہتر رہتا ہے جس سے وزن میں بے جا اضافہ بھی نہیں ہوتا اورآپ تندرست اورچاک وچوبند رہتے ہیں۔ خصوصاً رمضان میں اِس پھل کا استعمال آپ کو یقیناً صحت مند اورتوانا رکھتا ہے۔

انجیر

انگور


انگوروں میں بھی پانی کی وافر مقدارپائی جاتی ہے۔ یہ پھل بہترین اینٹی آکسیڈنٹس کے بھی ذریعہ ہیں۔ انگوروں کا استعمال انسانی دِل کے لئے بھی بہت مفید سمجھا جاتا ہے اور خاص طور پر جب رمضان انتہائی گرم موسم میں آ رہا ہو تب تو اِس پھل کا استعمال اور بھی ضروری ہو جاتا ہے۔

انگور

چکوترا


چکوترے میں 90 فیصد تک پانی ہوتا ہے اور اس میں کیلوریز اورڈیٹوآکسیفائنگ لیمنوآئڈز کی موجودگی اسے آپ کے لئے اوربھی مفید بناتی ہے۔ رمضان میں چکوترے کا استعمال آپ کو یقیناً پانی کی کمی سے بچا سکتا ہے۔

چکوترا

آم


پھلوں کا بادشاہ آم آپ کو 135 کیلوریز فراہم کرتا ہے۔ آم کا استعمال وٹامن اے ، بی 6 اورسی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔ گرمیوں میں نا صرف آم وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں بلکہ یہ کافی سستے بھی ہوتے ہیں۔ اِس لئے اِس رمضان آموں کا استعمال بھرپور کریں اور صحت مند رہیں۔

آم

Comments

- Advertisement -