منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

ریحام خان نے پاکستان سوئیٹ ہوم اسلام آباد کا دورہ کیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ ماں باپ کی شفقت سے محروم یتیم بچے پوری قوم کے بچے ہیں،ان میں جو ٹیلنٹ ہے اسے دیکھ کر سوچ رہی ہوں کہ آنے والی فلم میں ان بچوں کو کاسٹ کر لوں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل بھابی آج پشاور کے بعد پاکستان سوئیٹ ہوم اسلام آباد پہنچیں تو بچوں نے پر تپاک استقبال کیا، فوجی وردی میں ملبوس ننھے فرشتوں نے سلامی دی اور پھر سب نے مل کر کیک کاٹا جو ریحام نے بڑے پیار سے بچوں کوکھلایا۔

اس موقع پر بچوں کی جانب سے تقاریر پیش کی گئی اور خاص طور پر پختون رقص پیش کیا، ریحام خان  بچوں کی معصوم ادائیں دیکھ کر خوب محظوظ ہوئیں،اس موقع پر ریحام کو اپنے درمیان پاکربچے بہت خوش ہوئے۔

- Advertisement -

سیلفی لینے والوں نے بھی موقع سے خوب فائدہ اٹھایا، اس موقع پر ریحام خان نے بتایا کہ انہیں سویٹ ہوم آ کر بے حد خوشی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ان بچوں میں جو ٹیلنٹ ہے اسے دیکھ کر خیال آ رہا ہے کہ وہ ان بچوں کو اپنی فلم میں کاسٹ کر لیں۔اس موقع پر ریحام خان نے زمرد خان کے ہمراہ سویٹ ہوم کا دور کیا اورشرکاء کی جانب سے تحفے تحائف بھی وصول کئے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں