مئی کے دوران ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں 3کروڑ 90لاکھ ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ مالی سال 2013-14ءکے ماہ اپریل کے مقابلہ میں مئی 2014ءکے دوران ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں 3کروڑ 90لاکھ ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اپریل 2014ءکے دوران تیار ملبوسات کی برآمدات سے 15کروڑ 10لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا جبکہ مئی 2014ءکے دوران تیار ملبوسات کی ملکی برآمدات 19کروڑ ڈالر تک بڑھ گئیں ۔
اس طرح صرف ایک ماہ کے دوران تیار ملبوسات کی برآمدات سے تین کروڑ نوے لاکھ ڈالر کا زیادہ زرمبادلہ کمایا گیا۔