کراچی: عالمی منڈیوں میں ڈالرکی قدر میں اضافے کے باعث بین الاقوامی منڈیوں میں سونے کی قیمت تین ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جس کے باعث مقامی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی ۔
نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں سونے کی فی اونس قیمت نو ڈالر کمی کے بعد بارہ سو چھپن ڈالر رہی جس کے بعد مقامی منڈی میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں دوسو پچاس روپے کمی کے بعد اڑتالیس ہزارایک سو پچاس روپے ہوگئی ۔
دس گرام سونے کی قیمت دو سوچودہ روپے کمی کے بعد اکتالیس ہزاردوسو اکہتر روپے ہوگئی ہے جبکہ مقامی صرافہ مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔