سندھ کے ہیلتھ سیکریٹری سکندر شورو نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی کی ہدایات پر غلام محمد مہر میڈیکل ہسپتال سکھر کا دورہ کر کے درپیش مسائل کا جائزہ لیااور ہسپتال کی صورتحال کودیکھ کر سندھ حکومت کی نااہلی کا اعتراف کر لیا۔
دورے کے دوران سندھ کے سیکریٹری ہیلتھ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی میں پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت کرتا ہوں۔ ایسے حملوں سے پولیوں مہم متاثر ہوتی ہے پولیوں ٹیموں پر حملے میں ملک دشمن عناصر ملوث ہو سکتے ہیں کیونکہ ہیلتھ ورکر توملک اور انسانیت کی خدمت کرتے ہیں
ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ غلام محمد مہر میڈیکل کالج کے 500طالبات کو پی ایم ڈی سی کی جانب سے رجسٹرڈ نہ کرنے کے عمل پر افسوس ہے تمام طالبات کو فی الفور رجسٹرڈ کرکے انکا مستقبل تباہ ہونے سے بچایا جائےاور سکھر جی ایم سی ہسپتال میں پیش تمام مسائل کا حل جلد از جلد نکا لا جائیگا۔