تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سیکیورٹی خدشات کے باوجود عمران خان کا آج مینار پاکستان سے حقیقی آزادی کی مہم شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان نے آج مینار پاکستان سے حقیقی آزادی کی مہم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا سیکیورٹی خدشات کے باوجود مینار پاکستان پر جلسے سے ضرورخطاب کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مینار پاکستان سے حقیقی آزادی کی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

عمران خان نے کہا کہ عوام حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں تو ہمیں دو تہائی اکثریت سے منتخب کرائیں، تاریخی مقام پر تاریخ بنائیں گے، زیادہ سے زیادہ لوگ آئیں۔

سابق وزیراعظم نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، ہم احتیاط کرسکتے ہیں لیکن جلسےمیں ضرور جاوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین سال بہت مشکل گزارے، مخلوط حکومت کے باعث بلیک میل ہونا پڑتا تھا، ہمارا مقصد ہے پاکستان اپنے پاؤں پرکھڑا ہو اورہماری کوشش ہے کبھی آئی ایم ایف کے پاس نہ جائیں، دھمکیاں نہ ملیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کو جانبدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے باقی پارٹیوں کوچھوڑ کرہم پرچڑھائی کردی ، فارن فنڈنگ کیس برابری کی بنیاد پر چلنا چاہیے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ چھبیس سالہ سیاسی جدوجہد میں کبھی اتنی خوشی نہیں ہوئی جتنی اپنی قوم کو اس طرح نکلتے دیکھ کر ہوئی۔عمران خان نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، ہم احتیاط کرسکتے ہیں لیکن جلسےمیں ضرور جاوں گا۔

Comments

- Advertisement -