اشتہار

شکار پور دھماکا خود کش تھا، راجہ عمر خطاب

اشتہار

حیرت انگیز

شکار پور : سی آئی ڈی پولیس ٹیم نے ابتدائی تحقیقات میں شکار پور دھماکے کو خود کش قرار دے دیا ہے، سی آئی ڈی انچارج  کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور کی عمر بیس سے بائیس سال تھی۔

شکار پور دھماکے نے ملک میں خوف کی لہر دوڑا دی ہے، سی آئی ڈی پولیس کی ٹیم نے شکار پور امام بارگاہ میں شواہد اکٹھے کئے، جس کے بعد وہ ابتدائی تحقیقات میں اس نتیجے پر پہنچے کہ دھماکہ خود کش تھا، انکا کہنا تھا کہ دھماکا اس وقت ہواجب دعامانگی جارہی تھی۔

سی آئی ڈی انچارج راجہ عمر خطاب نے اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ خود کش حملہ آور کی عمر بیس سال تھی، جس نے پانچ سے چھ کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا۔

- Advertisement -

سی آئی ڈی انچارج کے مطابق دھماکے میں زیادہ تر ہلاکتیں سر میں بال بیرنگ لگنے سے ہوئیں، اس سے قبل پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا پلانٹڈ تھا اور دھماکے میں پانچ سے چھ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

گزشتہ روز مسجدوامام بارگاہ دھماکے میں دہشتگردوں نے اکسٹھ نمازیوں کو موت کی نیند سلادیا تھا، شکار پورکی امام بارگاہ میں جمعے کی نماز کے دوران زور دار دھماکے اس وقت ہوا جب مسجد نمازیوں سے بھری ہوئی تھی جبکہ دھماکے میں کئی افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں