وفاقی وزیرصنعت اور پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی نے کہا ہے کہ ملک میں صنعتوں کی تعداد بڑھانے کے ساتھ پہلے سے موجود صنعتوں کی پیداواری صلاحیت بھی بڑھانا ہوگی۔ جاپان میں ایشیئن پروڈکٹیوٹی آرگنائزیشن کے صدر ماری امانو سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ ملک میں نیشنل پروڈکیٹوٹی آرگنائزیشن کے ذریعے ٹیکنیکل ورکرز کی تربیت کا وسیع پروگرام شروع کررہے ہیں۔
ملاقات میں ماری امانو نے بتایا کہ اگلے سال پاکستان ایشیئن پروڈکیٹوٹی آرگنائزیشن کی صدارت سنبھالے گا ، پاکستان کیلئے ملکی ورک فورس کی استعداد بڑھانے اوررکن ممالک کے ماہرین سے استفادہ کرنے کا یہ انتہائی نادر موقع ہوگا۔
وفاقی وزیر نے ملک میں زرعی صنعت کی فروغ کیلئے پراجیکٹس کے آغاز کا اعلان کیا اور کہا کہ ملک میں پھولوں اور سبزیوں کے تیل کی پیداوار کیلئے کسانوں کو تربیت اور مشینری کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، یہ تیل بیرون ملک پرفیوم میں استعمال کیلئے برآمد بھی کیا جائے گا۔