کراچی: عاشورہ پر کراچی سمیت ملک کے اہم شہروں میں موبائل فون بند کرنے کی تجویز ہے۔ حکومت سندھ نے وفاقی حکومت کو خط میں کراچی سمیت اہم شہروں میں 3دن موبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست کی ہے۔
موبائل فون سروس تین دن تک کراچی، حیدرآباد سمیت حساس شہروں میں بند کی جاسکتی ہے۔ڈپٹی کمشنر پشاور نے شہر کے مخصوص علاقوں میں موبائل سروس بند کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
محکمہ داخلہ خیبر پختون خوا کے مطابق ڈی آئی خان، ٹانک، ہنگو سمیت حساس مقامات پر موبائل فون سروس معطل ہوگی۔ اسلام آبادمیں موبائل سروس جزوی طور بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جلوس کے راستوں میں جیمرز لگا کر موبائل فون سروس بند کی جائے گی۔