تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

غلام مصطفی کھرکا بیٹا حسین کھر ڈکیتی کے الزام میں گرفتار

لاہور: سابق گورنر پنجاب غلام مصطفی کھر کے بیٹے کی گمشدگی کا معمہ حل ہوگیا، حسین کھر پولیس کی حراست میں نکلا، جسے ڈکیتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

غلام مصطفی کھر کا بیٹا حسین کھر رات عسکری فائیو کے علاقہ سے پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھا، جس پر اہلخانہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی  اور اغواء کا خدشہ ظاہر کیا گیا، تلاش کے لئے دوڑ دھوپ شروع ہوئی لیکن کچھ معلوم نہ ہوسکا۔

تاہم کچھ دیر بعد یہ معمہ حل ہوگیا، حسین کھر کو سی آئی اے کینٹ پولیس نے ڈیفنس کے علاقے سے شاہد نامی شخص سے ڈکیتی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا، حسین کھر نے تین ساتھیوں سے مل کر ڈکیتی کی واردات کی تھی، جس کی گرفتاری موبائل فون ٹریس ہونے پر ہوئی، ڈی آئی جی آپریشن لاہور نے بھی تصدیق کر دی ہے۔

غلام مصطفی کھر نے اے آر وائی سے گفتگو میں کہا کہ اُن کا بیٹا کسی جرم میں ملوث ہوا تو اسے اس کی سزا ملنی چاہیئے، وہ پیروی اور سفارش نہیں کریں گے اور اگر میرا بیٹا مجرم نہیں تو اُن کے بیٹے سمیت کسی بھی شہری پر پولیس کوظلم نہیں کرنا چاہیئے۔

Comments

- Advertisement -