تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

فیس بک نے ایک خاتون کی جان لے لی

کوریلینا: فیس بک نے ایک امریکی خاتون کی جان لے لی،  امریکی خاتون کی قسمت کی ستم ظریفی تھی کہ ایک جونہی اپنے دوستوں کو اطلاع دی کہ وہ بہت خوش ہے اور زندگی کا مزہ لے رہی ہے، اسی وقت موت نے آغوش میں لے لیا۔

 بتیس سالہ کورٹنی سنیفرڈ کے دوست حیران رہ گئے کہ جس وقت کورٹنی نے فیس بک پر اپنی تصویر لوڈ کرکے یہ بتایا کہ وہ ایک گیت سن کر انتہائی مسرور ہورہی ہے، بلکل اسی وقت پولیس کو ایک کال موصول ہوئی کہ ایک کار حادثہ میں کورٹنی ہلاک ہوچکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوٹنی اپنے دفتر جارہی تھی اور راستے میں انھوں نے فیس بک پر اپنی تصوریں لوڈ کی اور عین اسی وقت ان کی گاڑی ایک ٹرک سے ٹکرا گئی اور گاڑی میں شعلے بھڑک اٹھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ جن سے ثابت ہوسکے کہ کورٹنی نے شراب پی تھی یا کوئی نشہ آور چیز کھائی تھی اور نہ ہی وہ حدِ رفتار سے تجاوز کرگئی تھی۔

Comments

- Advertisement -