ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

قومی کرکٹ ٹیم زمبابوے سے مقابلے کیلئے برسبین پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

برسبین  : پاکستان کرکٹ ٹیم زمبابوے کے خلاف عالمی کپ میں تیسرا میچ کھیلنے کے لئے برسبین پہنچ گئی ہے۔ ٹیم اور مینجمنٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر بنانے پر طویل مشاورت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق شکست کے زخموں سے چور قومی ٹیم نے کرائسٹ چرچ میں ناکامی کے بعد برسبین میں پڑاؤ ڈال لیا ہے۔

اگلا امتحان یکم مارچ کو زمبابوے سے ہوگا۔ مسلسل دو میچز کی ناکامی نے مینجمنٹ کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ ٹیم اور مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے برسبین میں طویل مشاورت کی۔

- Advertisement -

میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ ناکامیوں کو بھول کر تمام توجہ آئندہ آنے والے میچز پرمرکوز کی جائے۔ مینجمنٹ پر امید ہیں کھلاڑی آنے والے تمام میچز جیت کر عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

ہار کا داغ دھونے کیلئے آئندہ پانچ روز کھلاڑیوں سے بھرپور پریکٹس کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔کوارٹرفائنل کی امیدوں کو روشن رکھنے کے لئے پاکستان کا زمبابوے کے علاوہ دیگر تین میچز جیتنا بھی انتہائی ضروری ہے۔

ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پانچ روزہ پریکٹس کے دوران بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ کی خامیاں دور کرنے کی کوشش کی جائیگی اور ٹریننگ کے ذریعے کھلاڑیوں کی فٹنس کو بہتر بنایا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں