لاہور: سیاست کا موسم تو لاہور میں بہت گرم ہے لیکن لاہور کاخود کا موسم بارش نے خوشگواربنادیاہے۔ لاہورشہرمیں صبح سویرےسےبادل ایسے برسناشروع ہوئےکہ بارش نے شہرمیں جل تھل کردیا۔لاہورشہراورگردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھاربارش نے موسم سہاناکردیا اورلاہوریوں کے گرمی سے مرجھائے چہرے کِھل اُٹھےہیں۔
موسلادھاربارش سےلاہورکے شہری خُوب لُطف اندوزہورہےہیں۔لاہور کے منچلے تو ہیں سب سے آگے لیکن لاہوری کڑیاں بھی کسی سے کم نہیں،لڑکیاں بھی بارش کے مزے لینےکے لئے موٹربائیک لےکر نکل کھڑی ہوئیں۔لاہورکے روڈبارش سے دُھل کرنکھر آئے ہیں۔ قصور اورپنجاب کے دوسرے شہروں میں بھی موسلا دھاربارش کا سلسلہ جاری ہے۔