تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

لندن میں الطاف حسین کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ کریں گے، عمران

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماء عمران خان نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین پرتنقید کی اور لندن کی عدالت میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کردیا۔

پیرکی شام بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےعمران خان نے الطاف حسین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ہراس فورم کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا جس میں ایم کیوایم شریک ہوگی۔

انہوں نے ایم کیو ایم کے رہنماوٗں سے مطالبہ کیا کہ فی الفورالطاف حسین سے علیحدگی اختیارکی جائے۔

عمران نے یہ بھی کہا کہ الطاف حسین کے خلاف لندن کی عدالت میں ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صولت مرزا جیل میں ہے حکومت اسے الطاف حسین کے خلاف گواہی کے لئے بھیجا جائے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عمران فاروق قتل کیس کے سلسلے میں ایم کیوایم پردباوٗڈالا جائے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کبھی ٹارگٹ کلنگ ختم نہیں ہوگی جب تک ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تمام گروپس بشمول ایم کیوایم کے ٹارگٹ کلرپکڑے نہ جائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم میں سارے افراد ٹارگٹ کلر نہیں ہیں لیکن جو ہیں ان کا سدِ باب ضروری ہے۔

پی ٹی آئی کے سربراہ نے سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی رپورٹ پراظہارِ افسوس کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف سے مطالبہ کیا کہ یہ دہشت گردی ہے ، نواز شریف الطاف حسین کے خلاف ایکشن لیں۔

انہوں نے بھی کہا کہ پولیس دہشت گرد گروہوں کا مقابلہ نہیں کرسکتی وقت آگیا ہے کہ فوج اپنی پوزیشن واضح کرے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ عظیم طارق کے بیٹے نے کہا تھا کہ میرے والد کا جنازہ انہوں نے اٹھا یا جنہوں نے قتل کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں