اسلام آباد: گزشتہ مالی سال 2013-14ءکے دوران چمڑے کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 11 فیصد کا اضافہ ہوا اور رواں سال 621.52 ملین ڈالرکی برآمدات کی گئیں ، جو مالی سال 2012-13ءکے مقابلے میں 60.227 ملین ڈالر زائد رہیں۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2012-13ءمیں چمڑے کی مصنوعات کی برآمد سے 561.293 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔
اس طرح چمڑے کے ملبوسات کی برآمد میں 7.33 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا ، گزشتہ مالی سال کے دوران چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ سے قیمتی زرمبادلہ کے حصول کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کے استحکام میں بھی مدد حاصل ہوئی ہے جس سے شعبہ کی کارکردگی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔