جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ملکی تجارتی خسارہ 18 فیصد بڑھ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: رواں مالی سال 2014-15 ء کے ابتدائی سات ماہ ( جولائی تا جنوری 2014-15 ء ) کے دوران برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافے کے نتیجے میں ملکی تجارتی خسارہ 18 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔

ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے ابتدائی سات کے دوران 14 ارب 67کروڑ 70 لاکھ ڈاکر کی برآمدات کی گئیں، جو اس سال 54کروڑ 10لاکھ ڈالر کی کمی سے 14 ارب 13کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہیں۔

اس طرح گذشتہ سال کے مقابلے میں برآمدات میں 3.69 فیصد کمی واقع ہوئی۔

- Advertisement -

دوسری جانب سے ملکی درآمدات جو گذشتہ سال کے پہلے سات ماہ کے دوران 25ارب 80کروڑ 80لاکھ ڈالر تھیں، امسال ایک ارب 45کروڑ 80 لاکھ ڈالر بڑھ کر 27 ارب 26کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئیں اور درآمدات میں اضافہ 16.09فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ سال اس عرصہ میں تجارتی خسارہ جو 11 ارب 13کروڑ ڈالر تھا، اس سال پہلے سات ماہ میں ایک ارب 99کروڑ 90لاکھ ڈالر کے اضافے سے 13ارب 13کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں