اسلام آباد :مالی سال 2013-14ءکے دوران ملکی تجارتی خسارہ گذشتہ سال کے مقابلے میں 2.48 فیصد تک کم ہو گیا جبکہ اسی عرصہ کے دوران برآمدات میں 2.75 فیصد اور درآمدات میں 0.36 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ،
ادارہ شماریات کے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ملک کی برآمدات جولائی سے جون 2013-14ءکے دوران 25.13 ارب ڈالر رہیں، جو جولائی۔ جون 2012-13 کے دوران 24.46 ڈالر تھیں، دوسری جانب جولائی سے جون 2013-14ءکے دوران ملکی درآمدات 45.1 ارب ڈالر رہیں جو جولائی۔
جون 2012-13 کے دوران 44.95 ارب ڈالر تھیں، اعدادوشمار کے مطابق جولائی۔ جون 2013-14ءکے دوران تجارتی خسارہ 19.98 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو 2012-13ءکے اسی عرصے میں 20.49 ارب ڈالر رہا، اس طرح اس میں 2.48 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی۔