راولپنڈی :منی لانڈرنگ کیس میں ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت پر دلائل مکمل ہوگئے ہیں، عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں کرنسی سمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، سماعت کے دوران ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایان نے بیرون ملک جانے کیلئے بورڈنگ کارڈ حاصل نہیں کیا تھا، ایان علی اپنی فروخت کی گئی پرا پرٹی کی رقم اپنے بھائی ذوالفقار علی کو دینے کیلئے لاؤنچ میں انتظار میں تھی،
انھوں نے دلائل میں کہا کہ ایئرپورٹ کے وی آئی پی لاؤنچ میں کوئی بھی شخص 1 ہزارروپے کی ادائیگی کے بعد بیٹھ سکتا ہے، ایان علی رقم بورڈنگ کارڈ کے بعد کرنسی برآمد ہونا کرنسی اسمگلنگ کے زمرے میں آتا ہے۔
گزشتہ روز کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت کی سماعت کارروائی کے بغیر ہی ملتوی کردی گئی
ماڈل آیان علی کو کسٹم حکام نے 14 مارچ کو اسلام آباد ایئر پورٹ سے دبئی جاتے ہوئے اُس وقت گرفتار کیا تھا، جب سامان کی تلاشی کے دوران اُن کے پاس سے پانچ لاکھ ڈالر ملے تھے۔