تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

میانمار: فوج نے ایک درجن دہشت گرد ہلاک کردیے، سرکاری میڈیا

رنگون: شمالی میانمارمیں فوج اور باغیوں کے درمیان ہونے والی تازہ جھڑپوں میں 12 سے زائد باغی ہلاک جبکہ آٹھ کوگرفتارکرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق میانمارکی فوج آرمی ہیڈکوارٹر پرہونے والے حملے کے جواب میں کئی دن کوکانگ کے علاقے میں سے فضائی اورزمینی حملے کررہی ہے۔

آرمی ہیڈ کوارٹر پرہونے والے حملے میں کئی درجن فوجی ہلاک ہوئے تھے ۔ جب سے ملک میں نسلی فسادات شروع ہوئے ہیں تب سے اب تک باغیوں کی جانب سے حکومت پر یہ سب سے بڑا حملہ تھا۔

میانمار کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہفتے کی صبح سرکاری افواج نے لاکائی میں واقع ہیڈ کوارٹر پرحملے میں ملوث ’’رینیگیڈ گروپس‘‘ کے علاقے پر حملہ کیا۔

شام تک کاروائی مکمل ہوگئی جس کے نتیجے میں فوج نے 100 کے قریب چھوٹے ہتھیاراور باغیوں کی 13 لاشیں قبضے میں لے لیں جبکہ آٹھ باغیوں کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ کوکانگ کے علاقے میں جاری بدامنی کے سبب علاقے کے باسیوں کی بڑی تعداد ہجرت کرچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں