جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

نجکاری کے خلاف شاہراہِ دستور پر دھرنا ہوگا ، رضا ربانی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سینیٹ میں قائدِحزب اختلاف رضا ربانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سرمایہ کاروں اور اشرافیہ کی جماعت ہے، یہ جب بھی اقتدار میں آئیں ہیں لوگوں سے روزگار چھینا ہے۔

حیدرآباد میں او جی ڈی سی ایل کے محنت کشوں کی جانب سے پریس کلب کے سامنے کئے گئے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ او جی ڈی سی ایل کی نجکاری کا فیصلہ وقتی طور پر موخر ہوا ہے، یہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی بلکہ ابھی اس کا آغاز ہوا ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ او جی ڈی سی ایل کے غیور مزدور یکجہتی کے ساتھ متحد ہوکر حالات کا مقابلہ کریں ورنہ یہ ایک ایک کرکے ہم سب کو تباہ وبرباد کردیں گے، رضا ربانی کا کہنا تھا کہ نجکاری کے ڈھونگ پر کروڑوں روپے خرچ کئے گئے، اس کا ذمہ دار کون ہے؟ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ نجکاری کمیشن کے چیئرمین فی الفور مستعفی ہوں، انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے آئندہ سیشن میں قومی اداروں کی نجکاری کے خلاف متحدہ اپوزیشن کے پلیٹ فارم سے شاہراہ دستور پر دھرنا دیا جائے گا۔

رضا ربانی کا کہنا تھا کہ عمران خان اور طاہر القادری نے اسلام آباد میں دھرنا دیا لیکن ریاست نے کچھ نہیں کیا کیونکہ ان کے دھرنے میں کسی کا تعلق ایچی سن کالج اور کسی کا ممی ڈیڈی گروپ سے تھا، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریبوں اور مزدوروں کی جماعت ہے، ایک جانب سرمایہ دار ہیں تو دوسری جانب غریب مزدور ہیں، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئے گی تمام قومی اداروں میں کچے ملازمین کو ان کی ملازمتوں پر مستقل کرے گی، نجکاری کے خلاف دھرنے سے سینیٹر سعید غنی اور او جی ڈی سی ایل سی بی اے یونین کے مرکزی رہنما نے بھی خطاب کیا۔۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں