تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

نہتے فلسطینیوں پرتشدد، اسرائیلی فوجیوں کو سزا

یروشلم: اسرائیل میں نہتے فلسطینی کو زد وکوب کرنے کے جرم میں اسرائیلی سپاہیوں کو سزا دے دی گئی، فوجیوں کو سزا تشدد کی فوٹیج منظرِعام پرآنے کے بعد دی گئی ہے۔

مذکورہ فوٹیج ’’جلازون‘‘ کے مہاجر کیمپ کی ہے جس میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح فوجی نہتے اور مظلوم فلسطینیوں کو مکوں اوررائفل کے بٹوں سے ماررہے تھے۔ ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح زمین پر گرے فلسطینیوں کو گالیاں دی جارہی تھیں۔

اسرائیلی آرمی ذرائع کے مطابق بریگیڈ کمانڈ عاشر بن لولو نے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ دیا کہ ’’فلسطینیوں کی گرفتاری درست تھی لیکن جس طرح سے عمل میں لائی گئی وہ طریقہ نامناسب تھا‘‘۔

فیصلے میں دو فوجیوں کو 28 دن قید کی سزا دی گئی جبکہ بقیہ دو فوجیوں کو ان کی بیس کے اندر 30 دن تک محدود رہنے کا حکم دیا گیا۔ چاروں فوجیوں کے ساتھ ان کے کمپنی کمانڈرکی بھی سرزنش کی گئی۔

آرمی کا یہ بھی کہنا ہے کہ واقعہ اس لیے پیش آیا کہ یہ سپاہی کئی گھنٹے سے 70 کے قریب فلسطینیوں کے ہجوم کو منتشر کرنے کی کوشش کررہے تھے اور ہجوم میں سے ان پر پتھربھی پھینکے جارہے تھے۔ آرمی نے وضاحت دی کہ ایک فلسطینی نے فوجی اسے اس کا ہتھیارچھیننے کی کوشش کی گئی جس کے نتیجے میں یہ واقعہ پیش آٰیا۔

Comments

- Advertisement -