کراچی : کرکٹ ورلڈ کپ کی عالمی جنگ چھڑنے والی ہے۔ میگا ایونٹ میں کون کمال دکھائے گا۔ ہر ٹیم میں ایسے ہارڈ ہٹرز موجود ہیں جو شائقین کا جوش گرمادیں گے۔
ورلڈ کپ میں ٹی ٹوئنٹی کا تڑکا لگے گا۔ چھکوں اور چوکوں کی برسات کون کرے گا؟ جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلئیرز نے ورلڈ کپ سےقبل ہی ہاتھ کھول دیا۔
طوفانی بیٹنگ کرنے والے کرس گیل نےبھی بلے کو دھار لگادی ہے اور اب وہ بولرز کا براحال کرنے والے ہیں۔ بولرز کیلئے دہشت کی علامت شاہد آفریدی بھی بوم بوم کیلئے پوری طرح تیارہیں۔
نیوزی لینڈ کے کورے اینڈرسن بھی ہوم گراؤنڈ پردھوم مچانے کے لئے بے تاب ہیں۔ آسٹریلیا میں گلین میکسوئل، جارج بیلی اور ایرون فنچ توجہ کا مرکزہوں گے۔
بھارت کے روہیت شرما بولرز کی دھنائی کرنے میں کوئی شرم نہیں کرتے۔آخر میں ذکر سری لنکن بیٹسمین تھیسارا پریرا کا جو بولرز پرکوئی رحم نہیں کھاتے۔
میگاایونٹ میں ان کا کردار بھی اہم ہوگا۔ورلڈ کپ میں ان بڑے ناموں سے بڑی کارکردگی کی توقع کی جارہی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ میدان میں کون کمال کرتا ہے ۔