تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

وزیراعظم کی وطن واپسی سےقبل میڈیا سے گفتگو

لندن: وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے وطن روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ دوست ملک ہے اورتعلیم کے شعبے میں اہم تعاون کررہا ہے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ برطانیہ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے میں بھی دلچسپی رکھتا ہے۔


نواز شریف آج ڈیوڈ کیمرون ودیگرحکام سے ملاقاتیں کریں گے


دھاندلی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ’’اگر ثبوت تھیلوں میں ہیں تو الزام لگانے والوں کے پاس کیا ہے، جو تھیلے کھل چکے ہیں ان کی گنتی پرتو مسلم لیگ ن کے ووٹوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے‘‘۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں بھی نتائج ہمارے حق میں ہوں گے اور مخالفین کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریلوے اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی جارہی ہے جب گوادر ایک نئے تجارتی شہر کے طورپرابھرکرسامنے آئے گا تو اس نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کراچی میں قتل کی جانے والی انسانی حقوق کی رہنماء کی شہادت پر رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’’سبین محمود کا قتل ایک انتہائی افسوسناک واقعہ ہے قاتلوں کو ہر صورت پکڑ کرکیفرِ کردار تک پہنچائیں گے‘‘۔


معروف این جی او کی ڈائریکٹر سبین محمود فائرنگ سے ہلاک


واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف اپنے برطانوی ہم منصب کی دعوت پر گزشتہ جمعے سے برطانیہ میں موجود تھے۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں