جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

پاناما فیصلہ: عمران خان کا 28 اپریل کو اسلام آباد میں جلسے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان نے پاناما کیس کے معاملے پر 28 اپریل کو جلسے کا اعلان کردیا‘ ان کاکہناہےکہ تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہواکہ سپریم کورٹ نے وزیراعظم کےخلاف بات کی ہو۔

تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی کےباہر میڈیا سے بات کرتے ہوئےچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاکہ کسی اور ملک میں ہوتا تو اپنی ہی پارٹی وزیراعظم سے استعفیٰ لیتی۔

تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان کا کہناتھاکہ آئندہ جمعہ کواسلام آبادمیں پاناما کیس کے معاملے پر جلسہ کررہاہوں۔ جے آئی ٹی کے ممبران نواز شریف کے ماتحت ہیں، سب واز شریف کو جھوٹا کہہ رہے ہیں۔

- Advertisement -

عمران خان نےکہاکہ فیصلے کےبعد ن لیگ کس منہ سے ووٹ مانگے کی اور نوازشریف کے خلاف بات پرن لیگ کیسے عوام کے پاس جائے گی۔

تحریک انصاف کےسربراہ کاکہناتھاکہ ججز نےکہاکہ نوازشریف نے جھوٹ بولا صادق اور امین نہیں رہے ۔انہوں نے کہاکہ وہ جج چیف جسٹس بننے جارہاہےجس نے کہاکہ وزیراعظم ایماندار نہیں رہے۔

عمران خان کاکہناتھاکہ یہ کہتے ہیں سار پیسہ قطری نے دیا جبکہ سپریم کورٹ نے قطری کا خط مسترد کردیا۔


پاناماکیس میں مریم نوازکو کلین چٹ مل گئی


پی ٹی آئی کےسربراہ کا کہناتھاکہ ہماری پارٹی کےالزامات پر تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بن رہی ہے اور چیئرمین نیب کے ساتھ انہوں نےجوکیاوہ سب کےسامنے ہے۔

عمران خان کاکہناتھاکہ وزیراعظم کےماتحت ادارے فیل ہوچکے ہیں۔جو ادارے پہلے ہی ناکام ہوچکے کیا وہ نوازشریف کو پکڑیں گے؟۔

انہوں نےکہاکہ جس وزیراعظم کا پیسہ خطرے میں ہو وہ ماتحت اداروں کو کام کرنے دے گا؟سمجھ نہیں آتا ن لیگ نے مٹھائیاں کس بات پربانٹیں،شرم آنی چاہیے۔

تحریک انصاف کےسربراہ کاکہناتھاکہ قائداعظم کی انگریزی کو نہ سمجھنے والے بھی بولتے تھے کہ وہ سچ بول رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ نوازشریف نے ہماری اخلاقیات تباہ کرکے رکھ دیں۔انہوں نےکہاکہ نوازشریف کے ماتحت اداروں کی جےآئی ٹی کاکوئی فائدہ نہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں