اشتہار

ستر فیصد آبادی نئے انتخابات چاہتی ہے، شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حالات کو دیکھتے ہوئے آج عمران خان بڑا فیصلہ کرنے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے لبرٹی چوک میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کے عوام اس وقت پریشان اور مایوسی کا شکار ہیں، ملک کی ستر فیصد سےزائد آبادی نئے انتخابات چاہتی ہے۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عوام خوف کے بادلوں کو چیر کر یہاں پہنچیں ہیں اور عمران خان کے حوصلےکو عوام کبھی گرنے نہیں دیں گے، خان مستقبل کا لائحہ عمل عوام کے سامنے رکھیں گے اور جلد مشاورت کےبعد اپنا فیصلہ سنائیں گے۔

- Advertisement -

شاہ محمود قریشی نے حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تیرہ جماعتوں کا ٹولہ کہتا ہے کہ پی ٹی آئی والےتھک گئے ہیں، تاریخ گواہ ہے کہ عمران خان نےمشکل حالات دیکھے لیکن اپنی جہدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے۔

اس سے قبل حماد اظہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نااہل اورخوفناک چہروں کو ہمارے ملک پر مسلط کیا گیا ہے،ملک میں اس وقت انسانی حقوق نام کی کوئی چیز نہیں ہے، ہمارے سینیٹر پر تشدد کیا گیا، میڈیا کی آواز بند کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: غیرمقبول حکومت الیکشن سے فرار چاہتی ہے، حماد اظہر

حماد اظہر نے کہا کہ ان دو خاندانوں کے سرمائے کو بچاتے بچاتے ملکی معیشت تباہ ہوگئی، راناثناء اللہ اور ان کے ٹولے کی الیکشن کا نام سن کر کانپیں ٹانگ جاتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں