تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پاکستان نے ہر مشکل وقت میں چین کا ساتھ دیا، چینی صدر

اسلام آباد: چینی صدر شی جنگ پن نے پاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسے اپنے لئے اعزاز قراردیا، ان کا کہنا تھا کہ کبھی نہیں بھول سکتے کہ پاکستان نے سب سے پہلے چین کو تسلیم کیا تھا۔

چینی صدر  نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے خطاب کی دعوت کا شکر گزار ہوں، میرا خطاب چینی عوام کے جذبات پاکستان تک پہنچانے کا ذریعہ ہے، پاکستان آمد میرے لئے دو بھائیوں میں ملاقات کی حیثیت رکھتی ہے، پاکستان آمد پر مہمان نوازی سے بہت متاثر ہوا۔

چینی صدر دو روزہ دورے پر پاکستان تشریف لائے ہوئے ہیں ان کی آمد پر دونوں ممالک کے درمیان 51 ارب ڈالر کے معاہدے تکمیل پائے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا اچھا دوست، ہمسایہ اور بھائی ہے، پاکستان اپنی خود مختاری، معاشی بہتری جاری رکھا ہوا ہے، پاکستان خطے میں امن کے لئے اپنا کردار ادا کررہا ہے ، دونوں ممالک کی دوستی خطے کے لئے امن کا پیغام ہے، پاک چین دوستی پہاڑوں سے اونچی اورشہد سے میٹھی ہے، دونوں ممالک کےتعلقات اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں بدل رہے ہیں۔

چینی صدر کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک عظیم ملک اور اپنی تاریخ میں تہذیب رکھتا ہے، پاکستان میرے لئے دوسرا گھر ہے، 2ہزارسال قبل شاہراہ ریشم دوستی کاذریعہ بنی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں لازوال ہیں، پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے۔

چینی صدر نے مفکرِ پاکستان کی برسی کے موقع کی مناسبت سے کہا کہ علامہ اقبال نے قومی شعور بیدار کرنے کا لازوال کردار ادا کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان اورچین کی دوستی بہت منفرد ہے، پاکستان کےعوام بہادراور باصلاحیت ہیں، دونوں ممالک مستقبل میں درپیش چیلنجز کا مل کر مقابلہ کریں گے۔

چینی صدر نے کہا کہ پاکستان نے چین کے 8 جبکہ چین نے پاکستان کے 176 شہریوں کو یمن سے نکالا جو کہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کے کام آنے کی عمدہ مثال ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں اور چائینہ پاکستان اکنامک کوریڈور اس سلسلے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ دونوں ممالک کے شہریوں کے باہمی تعلقات کا فروغ دونوں ممالک کی ترجیحات میں شامل ہے اور اسی مقصد کے لئے ایک ہزارچینی زبان کے اساتذہ پاکستان میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ پاک چین تعلقات سفارتی سطح سے کہیں زیادہ ہیں اور پاکستان کی مدد کرنا درحقیقت اپنی ہی مدد کرنا ہے۔ اسی لئے توانائی، مواصلات اور بنیادی ڈھانچے کی درستگی کے لئے تعاون کررہے ہیں۔

شی جنگ پن نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک کو سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔ فاٹا میں ترقیاتی کاموں میں ہر ممکن مدد دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کبھی نہیں بھول سکتے کہ چین کی آزادی کو تسلیم کرنے والا سب سے پہلا ملک پاکستان ہے، چین میں قدرتی آفات پر پاکستان نے ہمیشہ ساتھ دیا، ہزاروں پاکستانی چینی بھائیوں کےشانہ بشانہ کام کررہے ہیں۔

چینی صدر نے کہا کہ دونوں ترقی پذیر ممالک اقتصاری خودمختاری کی طرف گامزن ہیں، دونوں ممالک ایک خاندان کی طرح مل کر کام کررہے ہیں، ہم ہمیشہ ایک دوسرے کے قابل اعتماد شراکت دار رہیں گے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کی مدد کرنے کا مطلب اپنی مدد کرنا ہے ،توانائی ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے تعاون کررہے ہیں،فاٹا میں ترقی کیلئےپاکستان کی بھرپور مدد کریں گے، دونوں ممالک کےعوام کی حمایت باہمی تعلقات میں بہتری کی بنیاد ہے۔

شی جنگ پن نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک کو ملکرسیکیورٹی چیلنجز کا سامنا کرنا ہے، امن وامان دونوں ممالک کی ترقی کیلئےاہمیت رکھتاہے، پاکستان اورچین کے تعلقات سفارتی سطح سے کہیں زیادہ بڑھ کر ہیں، دونوں ممالک میں متعدد منصوبوں کے معاہدوں پر دستخط ہوئے، رواں سال دونوں ممالک میں تعاون کومزید فروغ حاصل ہوگا، مشترکہ تعاون سے تمام رکاوٹوں کوعبورکرینگے۔

چینی صدر نے کہا کہ چین دوسروں کے معاملات میں عدم مداخلت پر یقین رکھتا ہے، عدم مداخلت کے اصول پر سختی سے کار بند رہیں گے۔


  پاکستان اور چین حقیقی معنوں میں بھائیوں جیسے ہیں،  وزیرِ اعظم نواز شریف


وزیرِاعظم نواز شریف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ہمارے دوست اور چینی صدر آج ہمارے مہمان ہے، جب کوئی اچھا دوست دور سے ملنے آئے تو اچھا لگتا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ ہم حقیقی معنوں میں بھائیوں جیسے ہیں، پاکستان کیلئے چین کی سلامتی اس کی اپنی سلامتی ہے، تمام جماعتوں کے نمائندے چینی صدر کو خوش آمدید کہنے کیلئے موجود ہیں، ایک سڑک اور ایک وژن کے نظریئے کو سراہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان چین کی حمایت ہر محاز پر جاری رکھے گا، چاروں صوبے، گلگت بلتستان، ازاد کشمیر راہداری منصوبے سے مستفید ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں اکنامک کاریڈور پر عملدرآمد پر تیزی سے عملدر آمد جاری ہے، اس سے پورے ملک سمیت تمام خطے کے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے چین کی مدد کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ہمارے درمیان دفاعی تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہورہے ہیں، چینی صدر کا دورہ ہمارے لئے تاریخی اہمیت رکھتا ہے۔

پارلیمنٹ سے خطاب کے بعد چینی صدر شی جنگ پن  نے اراکین اسمبلی سے بھی ملاقات کی۔.

جس کے بعد بگھی کے ذریعے ایوان صدر لے جایا گیا، بگھی میں ان کے ہمراہ وزیرِاعظم نواز شریف بھی تھے۔

ایوان صدر میں چینی صدر شی جنگ پن کے لیے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔


چینی صدرشی چن پنگ نے شمسی توانائی کے منصوبے کا افتتاح کردیا


چینی صدرشی چن پنگ نے شمسی توانائی کے منصوبے کا افتتاح کردیا، کچھ دیر میں مشترکہ اجلاس سے اہم خطاب کریں گے، نو برس میں کسی چینی صدر کا پہلا دورۂ پاکستان ہے۔

چینی صدر پارلمینٹ ہاؤس پہنچ گئے ، وزیرِاعظم ، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے چینی صدر کا استقبال کیا۔

چین کے صدر شی چن پنگ نے پاکستان کے پارلیمانی وفد سے ملاقات کی، دونوں ملکوں کے پارلیمانی وفود نے ملاقات میں مختلف امور پر گفتگو کی۔

اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقات میں چینی صدر کا کہنا تھا کہ دورہ پاکستان کے مثبت نتائج سے مطمئن ہوں، پارلیمانی وفود سے ملاقات کے بعد تعلقات مستحکم ہورہے ہیں، پارلیمنٹ دوستی کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔

چینی صدر  نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت باعثِ فخر ہے، پاکستان اورچین کی دوستی نسلوں پرمحیط ہے، دونوں ممالک کی دوستی اب اسٹریٹیجک شراکت داری میں تبدیل ہو رہی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ چینی بھائیوں کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، چند دہائیوں میں چین کی ترقی قابل ستائش ہے، مل کر دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

اسپیکر اسمبلی نے مسئلہ کشمیر پر چین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اقتصادی راہداری دونوں ممالک کیلئے نئے دور کا آغاز ثابت ہوگی۔

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کی طرف سے چینی وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں، دونوں ممالک میں دیرینہ تعلقات ہیں۔

رضا ربانی کا کہنا تھا کہ چین سے دوستی تمام سیاسی جماعتوں کیلئے یکساں اہم ہے، اقتصادی شعبےمیں چین کا تعاون قابلِ تعریف ہے۔

چینی خاتون اول بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئیں، بیگم کلثوم نواز نے انکا استقبال کیا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آرمی چیف سمیت عسکتی قیادت موجود ہیں جبکہ وزرائے اعلیٰ ، گورنر ، سفارت کار اور دیگر اہم شخصیات پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بطور مہمان شریک ہیں۔

اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

چینی خاتون اول بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئیں، بیگم کلثوم نواز نے استقبال کیا۔

خیال رہے کہ شی جن پنگ اور اُن کے وفد میں شامل افراد کی سکیورٹی کی ذمہ داری فوج کے 111 بریگیڈ کو دی گئی ہے جبکہ رینجرز اور اسلام آباد اور راولپنڈی کی پولیس بھی اس ضمن میں فوج کی معاونت کرے گی۔


 چینی صدر کواعلی سول اعزاز “نشان پاکستان” سے نواز دیا گیا


چینی صدرشی چن پنگ کواعلی سول اعزاز نشان پاکستان سے نواز دیا گیا، صدر ممنون حسین نے چین کے صدر کو ”نشان پاکستان ” کا اعزاز دیا۔

پارلیمنٹ میں مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد ایوان صدر میں چینی صدر شی جن پنگ کے اعزاز میں صدر ممنون حسین کی جانب سے ظہرانہ دیا گیا۔

چینی صدرشی چن پنگ روایتی شاہی بگھی میں ایوان صدر پہنچے، وزیرِاعظم بھی انکے ہمراہ تھے، صدرممنون نے ویلکم کہا اور بچوں نے گل دستے پیش کئے۔

ایوان صدر میں چینی صدر کو نشان پاکستان دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کا آغاز دونوں ممالک کے ترانے بجا کر کیا گیا۔

چین کی خاتون اول بھی ایوان صدر میں تقریب میں شرکت کررہی ہے۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف بھی ایوانِ صدر میں موجود تھے جبکہ وفاقی وزراء، ارکان پارلیمنٹ اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی ظہرانے میں شریک تھے۔

Comments

- Advertisement -