جمعرات, اپریل 24, 2025
اشتہار

پاکستان میں”بزنس انکیوبیشن کانفرنس“کا انعقاد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے نوجوانوں میں کاروبار کیلئے رجحان کو بڑھانے اور درپیش مشکلات کو اجاگر کرنے کیلئے کانفرنس کا انعقاد کیا،”پاکستان میں بزنس انکیوبیشن“کے موضوع پر سیمینار کا اہتمام سنٹر فار انٹرنیشنل پرائیویٹ انٹر پرائز (سائپ) اور کافمین فاوٴنڈیشن کے تعاون سے کیا گیا ۔

جس میں نوجوان انٹرپرینیورز کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ قائد اعظم، اقراء، کامسیٹس اور نسٹ یونیورسٹیوں کے بزنس انکیوبیشن سینٹرز کے نمائندگان اور طلباء نے شرکت کی، کانفرنس کامقصد انکیوبیشن سینٹرز کے نمائند گان اور نیا کاروبار شروع کرنے والے نوجوانوں کے ایک پلیٹ فارم پر لا کر نوجوانوں کو کاروبار کیلئے درپیش مشکلات کو اجاگر کرنا اور پاکستان میں بزنس انکیوبیشن سینٹرز کے کلچر کو فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شعبان خالد نے کہا کہ ملک میں انٹرپرینیورشپ کی ترقی کیلئے سازگار ماحول پیدا کرکے پاکستان کو تیز رفتار اقتصادی ترقی کے راستے پرڈالا جا سکتا ہے۔

انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ملک میں جد ید سہولیات سے لیس بزنس انکیوبیشن سینٹرز کا ایک جال پھیلانے کیلئے خصوصی فنڈز مختص کرے تا کہ نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد کاروبار کی طرف مائل ہو ں، جس سے نہ صرف روزگار کے بے شمار نئے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ اس سے پاکستان کا امیج بھی بہتر ہو گا اور معیشت مضبوط ہو گی۔

 

اہم ترین

مزید خبریں