تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پی آئی اے ائیرہوسٹس لندن میں گرفتار

لندن: پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کی ائیر ہوسٹس کو لندن میں پاسپورٹ ایکسپائر ہونے پر گرفتار کر لیا گیا ہے اور پی آئی اے کو دو ہزار پاونڈ جرمانہ بھی کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے لندن جانیوالی پی کے785پی آئی اے ایئرہوسٹس ایکسپائرپاسپورٹ پر سفر کرنے پر گرفتار ہو گئیں ہے۔ پی آئی اے پر ناقص سفری دستاویز پر لندن فلائٹ پر آپریٹ کروانے پر وارننگ جاری کر دی گئی ہے اور لندن حکام کی جانب سے پی آئی اے پر 2ہزار پاونڈ جرمانہ بھی کردیا گیا ہے۔

برطانوی ایمی گریشن نے پی آئی اے حکام کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اپنے تمام کیبن کرو سمیت فضائی میزبانوں کے سفری دستاویزات مکمل ہونے پر انہیں جہاز میں سوار کیا کریں بصورت دیگر کوئی بھی عملے کے کسی بھی قسم کے سفری دستاویز میں کمی یا پاسپورٹ اور ویزا ایکسپائر ہوا تو اس پر برطانیہ آنے پر پابندی عائد کردی جائے گی۔

دوسری جانب مانچسٹر سے اسلام آباد آنیوالی پی کے702مسافروں کا ناقص کھانا دیئے جانے پر مسافروں نے  احتجاج کیا ہے اور انتظامیہ کیخلاف نعرے لگائے ہے۔

ذرائع کے مطابق مانچسٹر سے اسلام آباد آنیوالی پی کے702 کے مسافروں کا کھانا اسلام آباد سے جانیوالی پرواز پر گذشتہ شام نامناسب طریقے سے بھیجا گیا جو خراب ہوگیاانتظامیہ کی نا اہلی پر مسافروں نے کھانا کھانے سے انکار کردیا ہے۔

Comments

- Advertisement -
Abdul Rasheed
Abdul Rasheed
honda1234