اسلام آباد : رواں مالی سال 2014-15ء کے ابتدائی پانچ ماہ (جولائی سے نومبر 2014ء ) کے دوران چاول کی برآمدات میں 8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آئندہ سال کے دوران چاول کی برآمد ات کو 5 ارب ڈالر تک لے جانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔
ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی5 ماہ میں 73 کروڑ 86 لاکھ ڈالر مالیت کے13لاکھ 3 ہزار 644 میٹرک ٹن چاول برآمد کیا گیا ۔
اس طرح برآمدات میں8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، گذشتہ مالی سال اس عرصے کے دوران 68 کروڑ 18 لاکھ ڈالر مالیت کا 11 لاکھ 60 ہزار میٹرک ٹن چاول برآمد کیا گیا تھا۔
دوسری جانب رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے حکام کے مطابق ایسوسی ایشن آئندہ ایک سال کے دوران چاول کی برآمد کا حجم 5 ارب ڈالر سالانہ تک پہنچانے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گی ۔