اشتہار

پاک بحریہ اور پاک نیوی کا متاثرین سیلاب کیلئے ریسکیو آپریشن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

چنیوٹ :  پاک آرمی گوجرانوالہ اوره پاک بحریہ چنیوٹ کے متاثرین سیلاب کیلئے ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں، کارروائیوں میں ہیلی کاپٹرز، خصوصی کشتیاں اور ماہرغوطہ خور حصہ لے رہے ہیں، مسلح افواج کی طبی ٹیمیں مریضوں کا علاج معالجہ بھی کر رہی ہیں۔

متاثرینِ سیلاب کے مشکل لمحات میں قوم کو تنہا نہ چھوڑنے کےعزم کے ساتھ مسلح افواج ہر امتحان میں کامیابی کے مراحل طے کررہی ہے، گوجرانوالہ ڈویژن کے متاثرہ علاقوں میں پاک آرمی کا ریسکیو آپریشن پانچویں روز بھی جاری ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق سیلاب میں گھرے سولہ ہزار تین سو تیراسی افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

آرمی کےجوانوں نے اپنی بھوک پیاس بھول کر متاثرین میں پانچ ہزار پانچ سو چہتر کلوگرام خشک راشن تقسیم کیا، کورکمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل سلیم نوازنےجلالپور، بھٹیاں اور پنڈی بھٹیاں کا دورہ کیا، جہاں آج ریسکیو کے دوران تین ہزار تین سو پچپن افراد کو کشتیوں اور ہیلی کاپٹروں کےذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

- Advertisement -

وزیرآباد اور ہیڈخانکی میں تین ہزار اور بجوات میں ایک ہزار فوڈ پیکٹ تقسیم کئےگئے، آرمی کے ریلیف کیمپوں میں چار سو افراد کو طبی امداد دی گئی ہے۔

 دوسری جانب چنیوٹ میں پاکستان بحریہ کا متاثرینِ سیلاب کیلئے ریسکیو آپریشن بھرپور اندازمیں جاری ہے، پاک نیوی نے چنیوٹ میں پنگوموڑ اور ہسرہ شیخ گاؤں سے سیکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا، کارروائیوں میں خصوصی کشتیاں اور ماہرغوطہ خور حصہ لے رہے ہیں۔

پاک بحریہ کی میڈیکل ٹیمیں علاج کی سہولت فراہم کررہی ہیں، اس کے علاوہ پاکستان نیوی نے چنیوٹ میں متاثرین کو صاف پانی اور کھانا بھی تقسیم کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں