اشتہار

پنجاب کو اسموگ فری بنانے اور پلاسٹک بیگز کے خاتمے کیلئے پلان کی تیاری کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس میں پنجاب کواسموگ فری بنانے اور پلاسٹک بیگز کے خاتمے کیلئے پلان کی تیاری کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی سینئر وزیرمریم اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس ہوا ، جس میں پنجاب کواسموگ فری بنانے اور پلاسٹک بیگزکےخاتمےکیلئےپلان کی تیاری کی ہدایت کردی۔

اجلاس میں فضائی آلودگی کےخاتمےکیلئے نجی شعبے کے اشتراک سےپلان بنانےکی منظوری دیتے ہوئے ماحولیاتی تحفظ کے ادارےای پی اےکو فعال بنانے اور ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

- Advertisement -

کاربن کریڈٹس اور کاربن فنانسگ کا اسٹرکچر فاسٹ ٹریک پرتیار کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا پنجاب فارسٹ ایکٹ کوموجودہ تقاضوں کےمطابق بنانے کیلئےترمیم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں پنجاب کی تاریخ کا پہلا زولوجیکل سروے کرانے کی بھی منظوری دیدی گئی اور کہا گیا کہ پنجاب میں جانوروں کی اقسام، تعداداورعلاقوں کامکمل ڈیٹاجمع کیاجائے گا۔

لاہور میں پہلی بین الاقوامی مچھلی منڈی بنانے کا بھی فیصلہ کرتے ہوئے کہا محکمہ وائلڈلائف کوجدیدمعیاراورٹیکنالوجی کے ساتھ اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

پنجاب کی پہلی ڈیجیٹل وائلڈ لائف آرکائیوز بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پہلی وائلڈلائف پروٹیکشن فورس بنانے اور وزیراعلی کے پلانٹ فار پاکستان وژن پر عمل درآمد کی بھی منظوری دی۔

اجلاس میں نصاب میں ماحولیاتی تبدیلی، جنگلات اورجنگلی حیات کےمضامین شامل کرنےکا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق پرائمری، سیکنڈی اور ڈگری پروگرام شروع کیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں