تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

چوہدری اسلم حملہ کیس کی تحقیقات جاری

چوہدری اسلم حملہ کیس کی تحقیقات جاری ہے، عینی شاہدین کے مطابق دہشتگردوں نے ایک جیسی دو گاڑیاں استعمال کیں، ایک گاڑی کے اسی فیصد ٹکڑے مل گئے لیکن دوسری گاڑی کہاں غائب ہوگئی یہی بات معمہ بنی ہوئی ہے۔

ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کے قافلے پر حملے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہے، اسکواڈ میں شامل انسپکٹر ملک عادل کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے، چوکی انچارج اور ملازمین کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا۔

حملے میں استعمال ہوئی گاڑی کے ٹکڑے اور اسٹکر بھی مل گئے یہ ٹیکس اسٹیکر دو جون سنہ دو ہزار بارہ کو جاری کیا گیا تھا اس گاڑی کا مالک کون تھا ، اب تک کسی کو معلوم نہیں ہوسکا۔

مبینہ حملہ آور کے باپ اور بھائی کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی لے لیا گیا اور اب  تفتیشی ٹیم کو فارنسک رپورٹ کا انتظار ہے، افسران کا کہنا ہے کہ تفتیش کا صحیح رخ فارنسک رپورٹ ہی متعین کرے گی۔

تفتیشی ٹیم نے چوہدری اسلم کے گھریلو ملازمین اور دفتری عملے کے موبائل فونز کا ڈیٹا لے کر بیانات قلمبند کرلئے ہیں، دہشتگردوں اور قاتلوں کی راہ میں چٹان کی طرح کھڑے رہنے والے چودھری اسلم کے قاتلوں کا سراغ اور انہیں سزا ملنی ضروری ہے اگر ایسا نہ ہو سکا تو پھر شائد کوئی پولیس افسر چودھری اسلم کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش نہ کرے۔
    
   

Comments

- Advertisement -