تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ڈھاکہ ٹیسٹ: شاہینوں نے آخری معرکے میں پہلی فتح اپنے نام کرلی

ڈھاکہ: پاکستان نے دورہ بنگلہ دیش میں پہلی کامیابی حاصل کرلی، بنگال ٹائیگرز کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز ایک صفر سے جیت لی۔

پاکستان نے دورہ بنگلہ دیش کا آغاز ناکامی سے کیا لیکن اختتام جیت کے ساتھ کردیا، مصباح الحق کی قیادت میں پاکستان نے ٹیسٹ سیریز جیت لی، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی سیریز کی شکست کا ادھار بھی چکادیا۔

کھیل کے چوتھے روز بنگلہ دیش نے دوسری نامکمل اننگز تریسٹھ رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو پاکستانی بولرز نے مہرے ایک ایک کرکے کھسکانا شروع کئے، یاسر شاہ اور عمران خان نے میزبان بیٹنگ لائن کے قدم اکھاڑ دیئے۔ پوری ٹیم دو سو اکیس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

یاسر شاہ نے میچ میں سات وکٹیں حاصل کیں۔

ڈبل سینچری بنانے پر اظہر علی میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

دوسرے ٹیسٹ میں جیت کے ساتھ پاکستان نے آئی سی سی رینکنگ میں تیسری پوزیشن بھی برقرار رکھی، تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر کھلاڑیوں نے ٹرافی کے ساتھ جیت کا جشن منایا۔

گزشتہ روز ڈھاکا ٹیسٹ کا تیسرا روز بھی شاہینوں کے نام رہا۔ میزبان ٹیم نے پہلی نامکمل اننگز پانچ کھلاڑی آؤٹ ایک سو سات رنز پر شروع کی تو یاسر شاہ اور وہاب ریاض نے بنگال ٹائیگرز کا ڈبہ دوسو تین رنز گول کردیا۔

تین سو چوون رنز کی برتری کے باوجود مصباح کی دفاعی کپتانی نے سب کو حیران کردیا۔ فالو آن کی بجائے خودبیٹنگ کرکے مصباح نے بنگلہ دیش کو اننگز سے شکست دینے کا آپشن ختم کردیا۔

پاکستان کی دوسری اننگز کا آغاز مایوس کن رہا، پروفیسر کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ پہلی اننگز کے سنچری میکر یونس خان، اظہرعلی اور اسد شفیق خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔

مصباح نے بیاسی رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ پاکستان نے دوسری اننگز چھ کھلاڑی آؤٹ ایک سو پچانوے رنز پر ڈیکلیئر کرکے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے ساڑھے پانچ سو رنز کا ہدف دیا۔ تیسرے روز کھیل کے اختتام پر میزبان ٹیم نے ایک وکٹ پر ترسٹھ رنز بنالئے،قومی ٹیم کو جیت کیلئے نو وکٹیں درکار ہیں۔

Comments

- Advertisement -