تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

کراچی:تھانہ جمشید کوارٹرز کے قریب موٹرسائیکل سے بم برآمد، ناکارہ بنادیا

کراچی: بڑی تباہی سے بچ گیا، جمشید کوارٹر پولیس اسٹیشن کے قریب بارود سے بھری موٹر سائیکل کو بی ڈی ایس نے ناکارہ بنادیا گیا۔

بم ڈسپوزل عملے کے مطابق موٹر سائیکل کی ٹنکی میں دس کلو بارودی مواد نصب کیا گیا تھا جبکہ موٹر سائیکل کی سیٹ کے نیچے دو کلو گرام نٹ بولٹ رکھے گئے تھے، جنہیں ڈیٹونیٹر اور ڈیتھ کوڈ کے ساتھ فون موبائل سے منسلک کیا گیا تھا بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے ایک گھنٹے کی جدو جہد کے بعد بم کو ناکارہ بنادیا۔

بی ڈی ایس افسران کے مطابق موٹر سائیکل میں نصب بم پھٹنے سے بڑا نقصان ہو سکتا تھا تاہم بر وقت کاروائی کے باعث علاقہ بڑی تباہی سے بچ گیا، جمشید کوارٹر پولیس اسٹیشن کے ساتھ ہی کرائم برانچ ٹو کا آفس بھی قائم ہے۔

جہاں سے گزشتہ روز پانچ کلو گرام وزنی بم برآمد ہوا تھا، جس کا ڈیٹونیٹر بلاسٹ ہوا تھا تاہم بارودی مواد نہیں پھٹ سکا تھا۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں کا ہدف کرائم برانچ کا آفس تھا۔

Comments

- Advertisement -