کراچی اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی تیزی برقرار رہی، مارکیٹ نے بلندترین سطح پر پہنچنے کا نیا ریکارڈ بنایا، ایک موقع پر سوا دو سو پوائنٹس کے اضافے سے مارکیٹ نے ساڑھے چھبیس ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ سطح بھی عبور کی۔
تاہم پرافٹ ٹیکنگ نے مارکیٹ میں تیزی کے بڑھتے قدموں کو روک دیا، کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100انڈیکس میں اضافہ بتیس پوائنٹس تک محدود رہا اور بینچ مارک انڈیکس 26373 پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح پربند ہوا۔۔چار ماہ بعد کراچی اسٹاک مارکیٹ میں 42 کروڑ شیئرز سے زائد کا نمایاں کاوربارہوا۔