کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان دوسرےروزبھی برقرار رہا، انڈیکس میں اکتیس ہزارسات سو پوائنٹس کی حدبحال ہوگئی۔
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو بھی تیزی کارجحان برقرار رہا۔۔اسٹاک تجزیہ کاروں کےمطابق دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن اقدامات اور پاکستان کےمعاشی فرنٹ پر مثبت خبروں کو لیکرسرمایہ کاربازارحصص میں نئی سرمایہ کاری کررہےہیں۔پیرکو بھی توانائی ،سیمنٹ اور بینکنگ سیکٹر میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی نمایاں رہی، کاروبارکے اختتام پر ہنڈریڈانڈیکس دوسو اُنسٹھ پوائنٹس بڑھکر اکتیس ہزار سات سو پچاس پوائنٹس پربندہوا۔