جمعرات, جولائی 4, 2024
اشتہار

کراچی : اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں چھینے گئے موبائل فونز واپس ملنے پر شہری حیران

اشتہار

حیرت انگیز

‌کراچی : اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں چھینے گئے موبائل فونز واپس ملنے پر شہری حیران رہ گئے ، واپس کئے گئے موبائل فونز کی مالیت 12 سے 15 لاکھ کے قریب تھی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گلشن اقبال پولیس نے شہریوں کی جانب سے درج مقدمات پر تابڑ توڑ کارروائیاں کیں اور اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں چھینے گئے 26 موبائل فون برآمد شہریوں سے چھینے گئے لاکھوں مالیت کے موبائل فونز برآمد کرلیے۔

اے ایس پی گلشن عبدالرحمان اور ایس ایچ او گلشن عقیل احمد نے اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں چھینے گئے موبائل فونز جب شہریوں کو واپس کیے تو وہ حیرت اور خوشی کا اظہار کرتے نظر آئے۔

- Advertisement -

اے ایس پی گلشن عبدالرحمان نے کہا کہ شہریوں سے چھینے گئے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز واپس کئے ہیں ، برآمد شدہ موبائل فونز کی مالیت 12 سے 15 لاکھ کے قریب تھی۔

گلشن اقبال پولیس نے بتایا کہ تمام موبائل فون گزشتہ اور رواں سال کے درمیان چھینے گئے تھے ، لٹنے والے شہریوں میں فوڈ ڈیلیوری رائیڈر،انجینئر، دکاندار، کاروباری اور ملازمت پیشہ افراد شامل تھے اور شہریوں نے گلشن اقبال تھانے میں اپنے مقدمات درج کرائے تھے۔

ترجمان ایسٹ پولیس کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائم کا شکار شہریوں کو ان کے موبائل فونز واپس کیے، شہری کسی بھی واردات کی صورت میں مقدمہ ضرور درج کرائیں۔

پولیس حکام نے کہا کہ کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے وہ 24 گھنٹے اپنے فرائض انجام دیتے ہیں ۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں