جمعہ, جون 21, 2024
اشتہار

کراچی سے اغواء 22 افراد کو بازیاب کرایا گیا،احمد چنائے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سی پی ایل سی کے سربراہ احمد چنائے نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں کراچی سے اغوا ہونے والے 22 تاجروں اور شہریوں کو بازیاب کرایا گیا مگر اب بھی 7 لوگ اغواکاروں کے قبضے میں ہیں۔ ایف بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے احمد چنائے نے کہا کہ کچھ تاجروں نے غیر معمولی تاوان دے کر رہائی حاصل کی جس کا سی پی ایل سی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صنعتی علاقوں میں پہلے مرحلے میں پچپن کروڑ روپے مالیت سے 910 سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جاچکے ہیں ، دوسرے مرحلے میں ایک ارب روپے مالیت سے 2 ہزار کیمرے نصب کیے جائیں گے۔احمد چنائے نے کہا کہ سی پی ایل سی کا دائرہ کار کراچی سے بڑھاکر سندھ کے 29 اضلاع تک پھیلایا جارہا ہے ۔

احمد چنائے نے کہا کہ کچھ مسلح گروہ سائٹ سپر ہائی وے سے فیڈرل بی ایریا صنعتی علاقے میں موجود ہیں۔ ایف بی ایریا ایسوسی ایشن کےچئیرمین محمد تحسین اور ادریس گیگی نے بتایا کہ کچھ عرصے سے اغوا برائے تاوان کی وارداتیں صنعتکاروں کے لیے مسئلہ بن گئی ہیں، فیڈرل بی ایریا، نارتھ کراچی اور سائٹ سپر ہائی وے کے داخلی اور خارجی راستوں پر مستقل چیک پوسٹیں بنادی جائیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں