تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

کراچی: پولیس موبائل پر دستی بم حملہ اور فائرنگ،ایک اہلکار جاں بحق، 4زخمی

کراچی: شہرِ قائد میں دہشت گرد سرگرم ہے، صبح سویرے کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ اور فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں اے ایس آئی ارشد تنولی شہید جبکہ پانچ اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

پہلا واقعہ صبح سویرے کراچی کے علاقے لائنزایریا میں پیش آیا ، جہاں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے پولیس کی موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں اےایس آئی ارشد تنولی شہید اور دواہلکار زخمی ہوگئے۔

زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اے ایس آئی ارشد تنولی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جب کہ 2 شدید زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

دوسرا واقعہ ایم اے جناح روڈ پر تبت سینٹر کے قریب پیش آیا، جب نامعلوم افراد نے پریڈی تھانے کی موبائل پر کریکر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں چار اہلکار زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل  بھی ایم اے جناح روڈ پر تبت سینٹر کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے پولیس موبائل پر کریکر حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -