لاہور: ساندہ پولیس نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ٹارگٹ کلر اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا،تفصیلات کے مطابق ساندہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر اویس نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مار کر ٹارگٹ کلر فیصل بلوچ اور اس کے ساتھی کوگرفتار کیا ۔
پولیس کے مطابق فیصل بلوچ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث ہے اور ڈیڑھ ماہ قبل کراچی سے لاہور آکر ساندہ میں رہ رہا تھا۔ ملزم کو تفتیش کے بعد کراچی پولیس کے حوالے کردیا جائے گا۔