اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں ملک کے جاری کھاتوں کا خسارہ ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا جو کہ گزشتہ مالی سال سے چھ کروڑ بیس لاکھ ڈالر زائد ہے،
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق درآمدات اوربیرونی ادائیگیوں میں اضافے کے باعث رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ جی ڈی پی کے ایک اعشاریہ آٹھ فیصد کے مساوی ہوگیا۔
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جاری کھاتوں کے خسارے میں چھ کروڑ بیس لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ستمبر کے مہینے میں کرنٹ اکاونٹ تیس لاکھ ڈالر سر پلس رہا۔
جولائی تا ستمبر کے دوران ملکی برآمدات کا حجم پانچ ارب چھیانوے کروڑ ڈالر رہا جبکہ درآمدات کی مالیت گیارہ ارب بیاسی کروڑ ڈالر رہی