تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

یہ وقت آنسو بہانے کا نہیں ،میدان عمل میں آنے کا ہے، الطاف حسین

کراچی: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے سانحہ پشاور کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت آنسو بہانے کا نہیں بلکہ میدان عمل میں آنے کا ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف، پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اور دیگر رہنماوٴں پرزوردیا ہے کہ وہ ملک میں قتل وغارتگری میں ملوث سفاک طالبان دہشت گردوں کا کھل کرنام لیں اوربزدلی سے ہرگز کام نہ لیں۔ انہوں نے وفاقی اورصوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام ٹی وی چینلز اور اسکولوں کی حفاظت یقینی بنائیں ، اساتذہ اور میڈیا کے نمائندوں کو اسلحہ کے لائسنس جاری کیے جائیں۔

 الطاف حسین نے ایک مرتبہ پھر سانحہ پشاور کے شہداء کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ روز سانحہ پشاور کے موقع پر میں نے حکومت کی مخالفت کرنے کے بجائے نہ صرف اپنا تعاون پیش کیا بلکہ تجویز دی کہ طالبان دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کی گول میز کانفرنس طلب کی جائے ۔

 انہوں نے کہاکہ آج وزیراعظم نوازشریف کی سربراہی میں پارلیمانی پارٹیوں کااجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کی جانب سے بزدلی کامظاہرہ کیا گیا اور قتل وغارتگری میں ملوث طالبان کا نام لینے سے گریز کیا گیا۔

 الطاف حسین نے کہاکہ ملک وقوم اس وقت حالت جنگ میں ہیں ، اس وقت پوری قوم کو بہادری کامظاہرہ کرنا ہوگا ،اب قوم پر اپنے بچوں کی حفاظت فرض ہوچکی ہے لہٰذا پاکستان کے ہرمحلہ اور گلی میں عوام اپنی حفاظت کیلئے چوکیداری نظام قائم کریں اور اپنے اپنے علاقے میں الارم سسٹم لگوائیں ،مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اوراپنے اپنے علاقوں اور عوام کی حفاظت کریں۔

Comments

- Advertisement -