پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

مالک پالتو جانور کو بچانے کے لئے کینگرو سے لڑ گیا، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

زندگی میں کچھ ایسے واقعات ہوتے ہیں جو آپ کے ذہنوں میں نقش ہوجاتے ہیں، جنہیں آپ کھبی نہیں بھولتے۔

ایسا ہی کچھ واقعہ آسٹریلوی شخص کے ساتھ پیش آیا، جب ایک پاگل کینگرو نے اس پر حملہ کردیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کلف ڈیس نامی شخص کے کتے پر کینگرو نے حملہ کردیا جس پر وہ طیش میں آگیا اور اس نے آؤ دیکھا نہ تاؤ، اپنے سے بڑے قد رکھنے والے کینگرو پر حملہ کردیا۔

انسانی حملے پر کینگرو بھی طیش میں آگیا اور اس نے کلف ڈیس پر تابڑ توڑ حملے کئے، ان حملوں سے بچنے کے لئے مذکورہ شخص نے بھاگنے کی کوشش کی تو وہ سڑک پر گرگیا تاہم جلد ہی اس نے خود کو سنبھالتے ہوئے لکڑی کی شاخ سے دوبارہ کینگرو پر حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:9 سالہ لڑکی پر تیندوے کا دل دہلا دینے والا حملہ، کمزور دل حضرات تصاویر نہ دیکھیں

کینگرو اس حملے کے لئے تیار نہ تھا، آسٹریلوی شہری نے لکڑی کی شاخ کی مدد سے کینگرو کو دبوچ لیا اور اسے زمین پر گرادیا، تاہم اس دوران کلف زخمی بھی ہوا۔

کینگرو اور آسٹریلوی شہری کے درمیان خوفناک لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں